11 ستمبر، 2024، 9:29 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85594163
T T
0 Persons

لیبلز

حزب اللہ لبنان  نے صیہونی حکومت کے متعدد فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا

تہران- ارنا- حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھتے ہوئے صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

المنار  ٹی وی چینل کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمت نے  بدھ کے روز مقبوضہ  شبعا فارمز میں واقع "زبدین"  چھاونی کو میزائل سے نشانہ بنایا، جو براہ راست ہدف پر لگا

حزب اللہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس کے مجاہدوں  نے الراھب  چھاونی  کے اطراف صہیونی فوج کے ٹھکانے کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اسی طرح  مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع "المطلہ"  فوجی اڈے اور شبعا فارمز  میں واقع "رویسہ القرن" فوجی  ٹھکانے کو بھی راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .